|
چور اکٹھے ہو رہے ہیں لوگو تم بھی اکٹھے ہو جاؤ
پاکستان کے بانجھ سیاسی نظام کو بچانے کے لئے سارے چور گورنمنٹ ميں اکٹھے ہو
رہے ہیں اس لئے وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے عوام بھی اکٹھے ہو جائیں ۔
مشرف کے دس سالہ آمرانہ نظام کے خاتمے سے لوگوں میں اعتماد پیدا ہوا تھا کہ
اب اُن کے دن بدل جائیں گے۔ لیکن اُن کا یہ خواب اُس وقت چکنا چور ہو گیا جب
پیپلزپارٹی نے نہ صرف پارٹی کی قیادت آصف زرداری کے حوالے کر دی بلکہ اُسے
عوام کی امیدوں کے برعکس صدرپاکستان بھی بنوا دیا۔
پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں جرائم کے نتیجے میں جیلوں میں زندگی
گزارنے والے لوگ نہ صرف پارلیمنٹ کے ممبر بن جاتے ہیں بلکہ انہیں مشیر، وزیر
، وزیر اعظم اور صدر پاکستان بھی بنا دیا جاتا ہے۔ حالانکہ پوری دنیا میں دستور
یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ کسی جرم کے نتیجے میں جیل چلا جائے تو اُس پر کسی بھی
سیاسی عہدے پر فائز ہونے پر عمر بھر کے لئے قانونی پابندی عائد ہو جاتی ہے۔
لیکن پاکستان میں چونکہ مقتدر طبقوں نے ہر گنگا الٹی بہانے کا ٹھیکہ لے رکھا
ہے اس لئے وہ چُن چُن کر چور اْچکوں کو سیاسی مناصب پر فائز کرتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی اس وقت ہونے جا رہا ہے۔ صدر زرداری نے ، جو اپنی ہر طرح کی کرپشن
کو صدارتی استحقاق کے پیچھے چھپائے بیٹھے ہیں، گجرات کے چوہدریوں کو حکومت کا
حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ یہ عین اُس وقت ہوا ہے جب چوہدری پرویز الہی کا بیٹا
مونس الہی اربورں روپوں کی کرپشن کے الزام میں عدالت کی حراست میں ہے۔
پاکستان کے لوگ غربت، بھوک، بیکاری ، بیماری، لوڈ شیڈنگ اور بڑھتے ہوئے جرائم
کی وجہ سے دن رات مر رہے یا مارے جارے رہے ہیں پاکستان کے چور لٹیرے حکمران
باہمی گٹھ جوڑ سے اپنا اقتدار قائم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ایسے میں پاکستانی عوام کے پاس صرف ایک ہی چارہ کار ہے کہ ان چوروں اور لٹیروں
کے گٹھ جوڑ کے مقابلے میں وہ بھی اکٹھے ہو جائیں اور ان کے اقتدار کا خاتمہ
کردیں۔
جب تک پاکستان کے عوام ملک کے سیاسی نظام پر براہ راست قابض نہیں ہوں گے یہ چور
اور لٹیرے حکمران ان کی زندگیاں اسی طرح جہنم بنائے رکھیں گے۔
پاکستان کے عوام کو اندازہ ہونا چاہئے کہ بھوک ، افلاس، بیکاری، بیماری، لوڈ
شیڈنگ ا ور خود کشیاں اُن کا مقدر نہیں ۔ پاکستان وسائل کے اعتبار سے دنیا کا
امیر ترین ملک ہے۔ صرف اس کے لٹیرے ، جعلی حکمرانوں نے پاکستان کے عوام پر ایسا
نظام مسلط کر رکھا ہے جس کے وجہ سے اُن کی زندگیاں اس طرح سے عذاب بنی ہوئی
ہیں۔ اگر وہ ان حکمرانوں سے نجات پا کر پاکستان میں عوامی جمہوری نظام قائم
کریں تو وہ بہت تھوڑے عرصے میں ان تمام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے۔
اگر پاکستان کے چوراور لٹیرے حکمران گٹھ جوڑ کر رہے ہیں تو پاکستان کے عوام کو
بھی چاہئے کے وہ اکٹھے ہو جائیں۔
|