|
|
|
شکریہ تمہارا ڈبلیو ٹی او
کے اشرف
[کراچی میں مفت راشن کی لاین میں کھڑی 14 خواتین کے ہلاک ہونے کی خبر سن کر]
ڈبلیو ٹی او
ڈبلیو ایف او
دیکھو اپنے کارنامے
دیکھو بھوک سے مرتے انسان
یہ ہے میرا پاکستان
خبروں میں ہے
آج کراچی
کل تھا گوجر خان
آٹے کی لاینوں میں کھڑے
مر گئے کتنے انسان
یہ منظر تھے افریکا کے
یا لاطینی امریکا کے
آ پہنچے کیسے پاکستان؟
ڈبلیو ٹی او
ڈبلیو ایف او
اونچی رہے تمہاری شان
اونچا رہے تمہارا نام
مرتے رہیں انسان
شکریہ تمہارا
ڈبلیو ٹی او
شکریہ تمہارا
ڈبلیو ایف او
آباد رہیں قبرستان
۱۴ ستمبر ۲۰۰۹
|