|
|
|
ہم شامل ہیں
کے اشرف
ہم شامل ہیں
اس جدوجہد میں
شامل ہیں
یہ راہ وفا کی جدوجہد
کاوش ہے
ان عاشقوں کی
پروانوں کی
راہ طلب کے
دیوانوں کی
جو لوح جہاں سے
حرف ستم
اور رسم جفا کو
ایسے مٹانا چاہتے ہیں
نہ ستم رہے
نہ جفا رہے
بس رہے تو
رسم وفا رہے
ہم شامل ہیں
اس جدوجہد میں
شامل ہیں
یہ جدوجہد ہے
نئے جزبوں کی
نئے حوصلوں کی
نئے پرچموں کی
نئی مشعلوں کی
نئے خوابوں کی
نئی دنیاوں کی
ہم شامل ہیں
اس جدوجہد میں
شامل ہیں
آو تم بھی
شامل ہو جاو
آو تم بھی
حصہ بن جاو
اس راہ وفا پہ
چل نکلو
گوعاشقی ہے
صبرطلب
لیکن منزل دور نہیں
ہم شامل ہیں
تم شامل ہو
اس جدوجہد میں
سب شامل ہیں
اب ہم سے منزل دور نہیں
6 اکتوبر 2009
برمنگھم |