|
|
|
رات کا سورج
کے اشرف
ایک شب ہم نے دیکھا
سورج اتر ایا ہے
زمیں پر
یہ سورج
اس سورج سے مختلف تھا
جسے ہم جانتے ہیں
اس سورج
میں گرمی تھی
جلا دینے کی طاقت تھی
اس کو نظر بھر
دیکھناممکن نہیں تھا
لیکن یہ سورج
اس میں نہ گرمی ہے
نہ جلانے کی خواہش
نہ زندگی
مٹانے کی خواہش
یہ مہرباں سورج
اتنا مہرباں کیوں ہے؟
اس کے چہرے
کے بھبھوکے کیا ہوے
اس کی جلانے کی
طاقت کیا ہوئی؟
جس شب
سورج زمیں پر اترا
زمیں نے بھی
کھلی باہنوں سے
اس کا
اسقبال کیا
سورج
اور
زمیں میں
یہ ایک نیا رشتہ ہے
جس میں جلن نہیں
ساتھ ساتھ
جینے کا سلیقہ ہے
ایک شب
ہم نے دیکھا
سورج اتر آیا ہے
زمیں پر
اور
زمیں نے بھی
کھلی باہنوں سے
اس کا
اسقبال کیا ہے
21 ستمبر 2009
|