|
|
|
سچ کیا ہے
کے اشرف
سچ کیا ہے ؟
میں نے اپنے پرائمری اسکول
کے استاد سے پوچھا
سچ کیا ہے؟
میں نے اپنے ہائی آسکول
کے استاد سے پوچھا
سچ کیاہے؟
میں نے اپنے کا لج کے
ہر استا د سے پوچھا
سچ کیا ہے؟
اس سوال کا بوجھ اٹھاے
میں نے ہر دروازے پر دستک دی
اس سوال کا جواب
نہ کہیں ملنا تھا نہ
ملا
سچ کیا ہے؟
اس تلاش میں بچپن گزرا
سچ کیا ہے؟
اس تلاش میں جوانی گزری
سچ کیا ہے؟
اس تلاش میں بڑھاپے کی
دہلیز تک آ پہنچے
لیکن اب بھی
سچ کیا ہے؟
سچ کیا ہے؟
کی رٹ جاری ہے
شاید
سچ وہ محبوب ہے
جس کا دیدار نہیں ممکن
جس کا اقرار نہیں ممکن
جس کا انکار نہیں ممکن
شچ کیا ہے؟
محبوب
دیدار
اقرار
انکار
۱۲ ستمبر ۲۰۰۹
|