|
سورج زاد
کے اشرف
اٹھو
سورج زاد اٹھو
تم سورج زاد ہو
یہ شب زاد
شجروں پر لٹکے چمگادڑ
تمہارا رستہ کیا روکیں گے؟
یہ شب زاد
اندھی، گونگی اور بہری
مخلوق
ان کا مقدر
تاریکی میں پیدا ہونا
تاریکی میں جینا
اور تاریکی میں مرجانا
یہ کسی کو روشنی کیا دیں
گے؟
تم سورج زاد ہو
روشنیاں بانٹنے والے
چمکیلے اجالے
تمہارے ساتھی
تم چاہو بھی تو
تاریکی سے میل تمہارا
ناممکن ہے
اٹھو
روشنیاں بانٹو
اوران شب زادوں کا
قلع قمع کردو
26 اگست 2009
|